11 جولائی، 2020، 6:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83851947
T T
0 Persons

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے اسٹیل پیداوار کے لحاظ سے انتہائی ترقی کی ہے اور اس حوالے سے وہ مشرق وسطی کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کو 28 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار اور 10 ملین ٹن سے زائد اسٹیل مصنوعات کی برآمد ات سے دنیا میں قابل بھروسے پوزیشن حاصل ہے۔

ملک میں اسٹیل پیداوار میں ترقی کے ساتھ ساتھ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایران میں اسٹیل کی سالانہ پیداوار 55 ملین ٹن پہنچ جائے گا اور ایران اس حوالے سے دنیا کی ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرلے گا۔

رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی میں اسٹیل پیداوار کرنے والے سب سے اہم ممالک ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر ہیں جن میں سے ایران نے  2018ء  کے دوران، 25 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی ہے جو 69 فیصد کے حصے پر مشتمل ہے۔

ایرانی محکمہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت کے مطابق، ایران نے گزشتہ سال کے دوران  28 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں 28 سے 30 ملین ٹن تک اسٹیل کی پیداوار ہوجائے گی۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، مشرق وسطی میں اسٹیل کی پیداوار کے لحاظ سے سعودی عرب نے 15 فیصد، متحدہ عرب امارات نے 9 فیصد اور قطر نے 7 فیصد کے حصے سے بالترتیب دوسری، تیسری او چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایران اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، مشرق وسطی کے سب سے بڑے اسٹیل پیداوار کرنے والے ممالک ہیں تا ہم یہ تینوں اسٹیل مصنوعات کے سب سے بڑے استعمال کرنے والے ممالک بھی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، علاقے کی اسٹیل مصنوعات کے 70 فیصد حصے کو استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ایران کا حصہ 38 فیصد، سعودی عرب 21 فیصد، متحدہ عرب امارات 15 فیصد اور عراق 6 فیصد کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ 2025ء میں ایران سے دوسرے ملکوں کو اسٹیل مصنوعات کی  برآمدات  15 ملین ٹن پہنچ جائے گی۔

گزشتہ سال کے دوران، ایران میں 10 ملین ٹن سے زائد اسٹیل کی برآمدات ہوئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ سالوں کے دوران اسٹیل برآمدات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .